ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں: شیری رحمان

 عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں: شیری رحمان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے لکھا کہ عمران خان کی نظر میں وہی نطام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے پھر چاہے وہ صدارتی نظام ہی کیوں نہ ہو۔

شیری رحمان نے لکھا کہ عمران خان خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں جنھوں نے چھبیس سال سیاسی جدوجہد اور چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزارے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے۔ اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے؟۔