ویب ڈیسک: شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
قومی اسٹار بالر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپرلیگ میں کپتانی کی آفر ہوئی تو اسے قبول کرلوں گا۔ کپتانی ایک اعزاز ہے، لاہور قلندرز کے لیے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔ورچوئل پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں۔ کوویڈ میں ویسے ہی بہت محنت کرنا پڑرہی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام بھی کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ جارحانہ انداز سے بولنگ کرنا شوق ہے۔ اگر انسان تگڑا ہو تو ہر قسم کی کنڈیشنز میں جارحانہ بولنگ کرسکتا ہے۔ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کررہا ہوں۔حسن علی کی موجودگی میں اچھی جوڑی بن گئی ہے ۔حسن علی کے ساتھ پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔
???????? Shaheen Shah Afridi — "I'm representing Lahore Qalandars in PSL where I've learnt alot. If I do get a chance to serve Lahore Qalandars as a captain I'll definitely look forward to it." #PSL7
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) December 3, 2021
وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے سوال پر شاہین آفریدی کا موقف تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو 100 فیصد پرفارم کروں۔اپنی پرفارمنس سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔