رجنی کانت کی سیاست میں انٹری

رجنی کانت کی سیاست میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری  رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیوا جی راؤ گائیکواڈ المعروف رجنی کانت نے کہا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرینگے۔ جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈ اسمبلی کے الیکشن ہونگے۔ تامل اور کناڈا فلموں کے سب سے معروف اداکار  جو ریاست میسور کے ایک مرہٹہ گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے بارے میں 1996سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں، لیکن اس میں دو دہائیوں کی تاخیر ہوئی۔ اب انھوں نے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر کو اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کرینگے۔

رجنی کانت نے ٹوئٹر پر آج اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جوکہ روحانی سیاست کی حامل ہو کا آغاز کرینگے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں فتح حاصل کریگی۔

انھوں نے روحانی سیاست کی بعدازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسکا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔ اس موقع پر 69 سالہ رجنی کانت نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑینگے یا نہیں لیکن ا نکے مداحوں اور پرستاروں کی اکثریت انھیں تامل ناڈ کا وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش مند ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer