ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال کی سب سے انوکھی شادی

سال کی سب سے انوکھی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس رواں سال لوگوں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے،اس وائرس نے دنیا کے تمام معاملات میں خلل ڈالا ہے،امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس پھیلا ہے۔جس کی وجہ کئی علاقوں میں لاک ڈائون ہے،شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہے،یہاں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جسے انوکھی ترین شادی کہا جاسکتا ہے۔

 میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی اس 29سالہ لڑکی کا نام لورین جمینیز ہے جس 20نومبر کو اپنے 27سالہ منگیتر پیٹرک ڈیلگیڈو کے ساتھ شادی ہونے والی تھی لیکن اس سے چند دن پہلے لورین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لورین کو قرنطینہ میں جانا تھا جس کے باعث شادی یقینی طور پر ملتوی ہو جاتی مگر لورین نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی طور شادی ملتوی نہیں ہونے دے گی اور اس فیصلے میں پیٹرک نے بھی اس کا ساتھ دیا اور مقررہ وقت پر ان کی شادی ہو گئی مگر اس طرح کہ لورین گھر کی بالائی منزل پر واقع کمرے کی کھڑکی میں بیٹھ گئی جبکہ دولہا نیچے زمین پر کھڑا ہو گیا اور اوپر اپنی دلہن کی طرف دیکھتا رہا۔ اسی طرح دونوں نے ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا اور میاں بیوی بن گئے۔ اس عہدوپیمان کے وقت دونوں نے 30فٹ لمبا ’ربن‘ پکڑ رکھا تھا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer