پراپرٹی ٹیکس کی چوری کیخلاف جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس کی چوری کیخلاف جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پراپرٹی ٹیکس چوری نہیں ہوسکے گا، محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور نئی بننے والی بلڈنگز کو ریٹنگ ایریاز میں شامل کرنے کے لیے پانچ سال بعد ہونے والا سروے اربن یونٹ سے ملکر ڈیجیٹل کروانے کے لیے ایپ اور سوفٹ وئیر تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5 سال بعد ہونیوالا سروے ڈیجیٹلائز ہوگا جس کے لیے اربن یونٹ کیساتھ مل کر نیا سافٹ ویئر اور ایپ تیار کی جائے گی۔ اسی حوالے سے میٹنگز حتمی مراحل میں ہیں۔ اسی حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی راؤ شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ اربن یونٹ کے پاس پراپرٹی ٹیکس کا تمام ریکارڈ پہلے ہی موجود ہے۔ شہری اپنا پراپرٹی نمبر درج کرکے تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ انسپکٹرز اور اربن یونٹ کے اہلکار ریکارڈ اپ ڈیٹ بھی کریں گے۔

نئی عمارتوں پر ٹیکس لگانے اور ریٹنگ کیلئے اہلکار متعلقہ زون کا دورہ کریں گے اسی حوالے پنجاب بھر میں جنوری میں سروے شروع کردیا جائے گا۔ پراپرٹی ٹیکس سروے کا سارا نظام اربن یونٹ کے تعاون سے پہلے ہی کمپیوٹرائزڈ ہے اس لیے محکمہ مال سے بھی تصدیق ہوگی۔

قبل ازیں سروے میں ملی بھگت سے پراپرٹی ٹیکس چوری کیا جاتا تھا جس سے محکمہ ایکسائز کو کروڑوں کا نقصان ہوتا تھا۔