ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر محمد حفیظ کی ایف بی آر آفس آمد، کمشنر آر ٹی او سے ملاقات

کرکٹر محمد حفیظ کی ایف بی آر آفس آمد، کمشنر آر ٹی او سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کرکٹ سٹار محمد حفیظ کے اثاثہ جات چھپانے کا معاملہ،کرکٹر محمد حفیظ کی جواب جمع کرانے کے لیے ایف بی آر آفس آمد،کرکٹ سٹار نے چیف کمشنر آرٹی او سے ملاقات کی
ایف بی آر نے کرکٹ سٹار محمد حفیظ کو اثاثہ جات درست ظاہر نہ کرنے پر سترہ کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کررکھا ہے۔ کرکٹر محمد حفیظ جواب جمع کرانے ایف بی آر آفس پہنچے۔ کرکٹر محمد حفیظ نے چیف کمشنر آر ٹی او ٹو احمد شجاع خان سے ملاقات کی۔ کرکٹ سٹار محمد حفیظ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایف بی آر سے 7 دسمبر تک مہلت حاصل کررکھی تھی۔
ایف بی آر نے کرکٹ سٹار محمد حفیظ کا سال 2014 سے 2018 تک آڈٹ کیا تھا۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ کے اکاؤنٹس کی تمام بینکوں سے تفصیلات حاصل کررکھی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer