نعمان اعجاز، زارا ترین کی 7 ملاقاتیں، مقبولیت بڑھنے لگی

نعمان اعجاز، زارا ترین کی 7 ملاقاتیں، مقبولیت بڑھنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ زارا ترین کی یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ویب سیریز سات ملاقاتیں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

 سات ملاقاتیں کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گِرد گھومتی ہے جو 15 سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق لے لیتے ہیں، سات ملاقاتیں ویب سیریز میں مرکزی کردار زارا ترین اور اداکار نعمان اعجاز نے ادا کیا ہے۔

  ویب سیریز کی اداکارہ زارا ترین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو کہ شادی کے 15 سال بعد اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، اس ویب سیریز سات ملاقاتیں کی کہانی جوڑے کے الگ ہونے کی وجوہات اور ان کی زندگی کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer