ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر وار

پنجاب اسمبلی اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان گرما گرمی، وزیر ہاؤسنگ کے اپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے، حکومت اپنی کارکردگی بھی بتائے، ن لیگ کی عظمی بخاری کا جوابی وار

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تنتالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں شروع ہوا، معاملہ شروع صاف پینے کے پانی سے اور ختم گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے پر ہوا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے صاف پانی کے منصوبوں پر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اپنا ملبہ ہم پر مت ڈالیں، پراجیکٹ شروع کرنے والا بھی جیل میں ہے، اربوں روپے لگائے مگر کام صفر ہے۔

ن لیگ بھی کہاں خاموش رہنے والی تھی، عظمی بخاری بولی بتایا جائے کہ گورنر پنجاب کس حیثیت میں صاف پانی منصوبوں کو دیکھ رہے ہیں، ن لیگ کے منصوبوں پر کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں، ڈپٹی اسپیکر نے عظمی بخاری کو مائیک دینے سے انکار کر دیا۔

لیگی رکن اسمبلی میاں نصیر نے کہا کہ گورنرہاؤس ایک شخص کی ضد کی نظر کیا جا رہا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ایوان کو بتایا کہ ملتان روڈ چوبرجی چوک سے سمن آباد تک تین یوٹرن بننے ہیں ایک ماہ تک سڑک کھول دی جائیگی۔ لیگی طاہر پرویز نے کہا کہ ویسے تو حکومت کے تیس دنوں میں تیس یوٹرن بنتے ہیں ہم تین پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw