ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ ؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 طالبات جاں بحق، تیسری کو بچا لیاگیا

مانسہرہ ؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 طالبات جاں بحق، تیسری کو بچا لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ : مانسہرہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 2طالبات جاں بحق  جبکہ تیسری کو بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ میں بوز بیلہ جبوڑی کے مقام پر دریائے سرن میں سیلابی ریلہ تین طالبات کو ساتھ بہا کر لے گیا ،دو طالبات کی نعشوں کو نکال لیا گیا ،تیسری طلباء کو مقامی افراد نے  زخمی حالت میں نکال کر زندہ بچالیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبات چھٹی کے  بعد سکول سے گھر واپس جارہی تھیں۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ دریائے سرن میں طغیانی  بالائی پہاڑی مقامات پرمون سون کی بارشوں یا کلاؤڈبرسٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔