سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے سے کم ہوکر 277.77 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستاہوکر 279.53 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے کمی سے 324.58 روپے، برطانوی پاونڈ 56 پیسے سستاہوکر 379.13 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے کم ہوکر 76.81 روپے ، سعودی ریال 84 پیسے کمی سے 75.01 روپے پرآگیا۔