ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی اور سستی سعودی ائیرلائن ریاض ائیر کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا اعلان

نئی اور سستی سعودی ائیرلائن ریاض ائیر کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : نئی اور سستی سعودی ائیرلائن ریاض ائیر کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ۔

سعودی عرب کی نئی اور کم لاگت فضائی کمپنی ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن ریاض سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرے گی۔

اعلان کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے فلائیٹ آپریشن 14 اگست سے شروع ہوگا، جبکہ اس روٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو باقاعدہ اور آسان سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اسی طرح ریاض سے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز 18 اگست سے کیا جائے گا۔ لاہور روٹ پر ریاض ائیر ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی۔

ایئرلائن نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے فلائیٹ آپریشن میں جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے، جو جدید سفری سہولیات، آرام دہ نشستوں اور بہتر سفری تجربے کے لیے دنیا بھر میں معروف ہیں۔

ریاض ائیر کی جانب سے پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید فروغ ملے گا، جبکہ پاکستانی مسافروں، کاروباری افراد اور عمرہ و سیاحت کے لیے سفر کرنے والوں کو مزید سفری سہولتیں اور مسابقتی کرایوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer