ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 اگست کی تیاریاں عروج پر، شہر بھر میں جشنِ آزادی کے سجاوٹی سٹالز سج گئے

14 اگست کی تیاریاں عروج پر، شہر بھر میں جشنِ آزادی کے سجاوٹی سٹالز سج گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شہر کے مختلف چوک چوراہوں اور اہم شاہراہوں پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے سجاوٹی اشیاء کے سٹالز سج گئے ہیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے پہنچ رہی ہے۔

سٹالز پر قومی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، ماسک، ٹوپیاں، فیس پینٹنگ کا سامان اور دیگر سجاوٹی اشیاء دستیاب ہیں۔ بچے، نوجوان اور خاندان بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگست کا مہینہ وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے اظہار کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ ان کے مطابق گھروں، گلیوں، بازاروں اور دفاتر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجانے کی روایت ہر سال جشنِ آزادی کے جذبے کو مزید تازہ کر دیتی ہے۔

دوسری جانب متعدد شہریوں نے سجاوٹی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں قومی پرچم، جھنڈیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عام خریدار متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یومِ آزادی کے قریب آتے ہی بازاروں میں خریداری کا رجحان مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات اور سجاوٹ کی تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔