سٹی 42: پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی ،شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی
شہداپولیس کی یادگاروں،مختلف مقامات پرشمعیں روشن کرکےخراج عقیدت پیش پیش کیا گیا ، ملک بھرمیں4اگست یوم شہداءپولیس کےطورپرمنایاجاتاہے،
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،شہداءپولیس جرات وبہادری اورملک وقوم سےوفاکےپیکرہیں ،شہداءپولیس کی فیملیزکی فلاح وبہبود،ویلفیئرکاخیال رکھاجارہاہے۔