ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے براستہ دوحہ، آئرلینڈ پہنچ گئی .

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، سیریز کا دوسرا مقابلہ 8 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔ ٹی 20 سریز کے تینوں میچز کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے.

 پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناکریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی اور وکٹ کیپر نجیحہ علوی شامل ہیں۔ ا سکے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہےکہ ٹی 20 سیریز کے لیے بہت محنت کی ہے، تربیتی کیمپ کے دوران کوچز نے اسکلز بڑھانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلئیرز فارم میں ہیں اور اُن کا مورال بھی بلند ہے، سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں۔