سٹی 42: کھیلوں کی تاریخ میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ،پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مینز اینڈ ویمینز ایونٹ کی میزبانی کریگا، ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو " گرینڈ پرکس" کا نام دیا گیا ہے
ارشد خان صدر پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گامیگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے 500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کرینگے،دونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، میزبانی ملنا ماسٹرز مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا ثمر ہے،پاکستان نے قطر میں ہونیوالی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کئے تھے،آپریشن " بنیان المرصوص " کی کامیابی کو پوری دنیا میں سراہا گیا،پاک فوج کے ناقابل تسخیر دفاع کے باعث دنیا کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔