ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات، عالمی امور پر تبادلۂ خیال

صدر آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات، عالمی امور پر تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ دونوں رہنماوں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے   مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ صدرِ مملکت نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا ۔ انہوں نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت اور مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا  جموں کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ۔ 

صدرِ مملکت نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ 

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ۔