ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

شہباز شریف اور نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ(ن)لیگ نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ 

ماڈل ٹاؤن کی اتفاق مسجدمیں شاہد شفیع کی نماز جنازہ سید حسین شاہ نے پڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے اپنے کزن میاں شاہد شفیع کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 

وزیراعظم نے مرحوم میاں شفیع کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ، آمین۔ 

نمازِ جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، عزیز الرحمان چن، سلمان غنی ،سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد، قیصر شریف، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ، چئیرمن لیک سٹی گوہر ایجاز کے بیٹے سلطان گوہر ایجاز ، مفتی سہیل سرفراز منج ،سینئر صحافی عرفان نذیر، شیخ کامران، سابق ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،  سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ 

سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ماڈل ٹاؤن 179 ایچ پہنچے۔ انہوں نے مرحوم  میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔