سٹی 42 : پنجاب پولیس نے رواں سال 6 ماہ میں 77 ہزار 353 اشتہاری ، 34 ہزار 734 عدالتی مفرور گرفتار کرلیے، گرفتار اشتہاری قتل، ڈکیتی، چوری اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن سے 16 ہزار 530 اشتہاری ، 12 ہزار 705 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن سے 3108 اشتہاری ، 215 عدالتی مفرورگرفت میں آئے، گوجرانوالہ ریجن سے 11 ہزار 105 اشتہاری مجرمان، 4613 عدالتی مفرور دھر لئے گئے۔ گجرات ریجن سے 6886 اشتہاری مجرم، 631 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے، راولپنڈی ریجن میں 3361 اشتہاری ، 3118 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ۔ اس کے علاوہ سرگودھا ریجن سے 6 ماہ میں 4395 اشتہاری مجرم قانون کے شکنجے میں آئے۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد ریجن سے 5938 اشتہاری، 3858 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ ملتان ریجن سے 4390 اشتہاری مجرمان، 1405 عدالتی مفرور دھر لئے گئے۔ ساہیوال ریجن سے 9616 اشتہاری مجرموں، 4098 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان سے 5798 اشتہاری مجرم، 2119 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ بہاولپور ریجن سے 6226 اشتہاری ، 1972 عدالتی مفروروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔