ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کی فاسٹ فوڈ چیکنگ مہم مکمل، 16 معروف ریسٹورنٹس سیل

فوڈ اتھارٹی کی فاسٹ فوڈ چیکنگ مہم مکمل، 16 معروف ریسٹورنٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خصوصی فاسٹ فوڈ چیکنگ مہم مکمل کر کے رپورٹ جاری کر دی گئی، 4 ہزار 812 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی، صفائی کے ناقص انتظامات پر 16 معروف ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 710 کو 91لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،760لٹر ناقص آئل، 534 کلو ایکسپائر اشیاء اور 106 لٹر کولڈ ڈرنکس جوس تلف کیا گیا،چیکنگ کے دوران 2ہزار 686 ریسٹورنٹس کو مزید بہتری کیلئےاصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق  کچن ایریا میں کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے،قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا۔

 عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے،فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔