مجرم کو قانون کے شکنجہ میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مریم نواز کی مظلوم رضوانہ کی عیادت کے بعد گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو  دلشاد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز  نے آج لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں خصوصی نگہداشت میں زیر علاج کمشن بچی رضوانہ کی عیادت کی۔

اس بچی کو  مبینہ طور پراسلام آباد میں ایک جج کے گھر میں ملازمت کرنے کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مریم نواز کو ایم ایس جنرل خالد بن اسلم نے رضوانہ کی طبیعت سے متعلق بریف کیا۔  ایم ایس نے بتایا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
مریم نواز نےہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے بعد باہر نکلیں تو بعض صحافیوں نےان سے آئندہ عام انتخابات میں تاخیر کی قیاس آرائیوں کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا ، میں اس وقت ہسپتال کی سیڑھیوں پہ کھڑی ہوں میں ہسپتال میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی۔ سیاسی فورم اور بہت ہیں، موقعے آئیں گے میں آپ سے بات کروں گی اور ہر سوال کا جواب دوں گی۔  آج میرا  یہاں آنے کا مقصد اس ظلم کو ہائی لائٹ کرنا تھا، جتنے بھی ارباب اختیار ہیں، چاہیں وہ فیڈرل گورنمنٹ ہے یا پروونشل گورنمنٹ ہے، اعلی عدلیہ ہے یا لوئر کورٹس ہیں، سب سے میری استدعا ہے کہ مجرم خواہ کتنا ہی طاقت ور ہو اس کو قانون کے شکنجہ میں لانا اس کو سزا دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

جنرل ہسپتال کے دورہ کے دوران مریم نواز کے ہمراہ  مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر پرویز رشید اور عظمی بخاری بھی موجود تھے۔