تبرکاتِ مقدسہ سیکشن کی اپ گریڈیشن، نگراں وزیراعلی دوبارہ بادشاہی مسجد پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نبیِ آخرالزماں حضرت محمڈ ﷺ کے مقدس تبرکات کی مناسب حفاظت اور بین الاقوامی معیار کا تبرکات سیکشن بنانے کے سلسلہ میں دوسری مرتبہ بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

  محسن نقوی نے  بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ تبرکات مقدسہ سیکشن اوربرآمدوں سمیت دیگر حصے دیکھے۔ تبرکات مقدسہ کو اعلیٰ معیار کے مطابق محفوظ کرنے اور ہر تبرکِ مقدسہ کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ تبرکات مقدسہ کو قرآن گیلری سے ملحقہ برآمدوں میں منتقل کیا جائے اور برآمدوں کی تزئین وآرائش کی جائے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا بادشاہی مسجد میں آنے والے لوگوں کو عالمی معیار کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ بادشاہی مسجد ہمارا تاریخی اور مذہبی اثاثہ ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-03/news-1691064174-6591.jpg 
بادشاہی مسجدکے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نے
API Response:

">تبرکات مقدسہ اور بادشاہی مسجد کے امور کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹریز خزانہ،تعمیرات ومواصلات، سیاحت، اوقاف،اطلاعات،کمشنر لاہور ،ڈی جی والڈسٹی اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔