لیجنڈ فٹبالر مارسیلو مخالف کھلاڑی کی ٹانگ توڑکے گراونڈ میں آنسووں کے ساتھ رو پڑے،ویڈیووائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   لیجنڈفٹبالر، مارسیلو مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنی غفلت سے سخت چوٹ لگ جانے کے بعد آنسووں کے ساتھ رو پڑے، ان کی غیر محتاط کھیل کے سبب مخالف کھلاڑی پورے سیزن کے لئے میدان سے باہر ہو گیا۔ 

بیونس آئرس میں  کوپا لیبرٹاڈورس فٹبال میچ کے دوران برازیلین فٹبالر مارسیلو کی ٹکر سے ارجنٹائن کھلاڑی لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی .  برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برازیلین فٹبالر گیند لے کر بھاگ رہے تھے جس دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز نے ان سے گیند چھیننے کی کوشش کی  لیکن اس دوران مارسیلو غیر دانستہ طور پر حریف کھلاڑی لوسیانو کی ٹانگ پر چڑھ گئے جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی انجری کے بعد مارسیلو سخت پشیمان نظر آئے اور جب ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھاتے ہوئے یدان سے باہر بھیج دیا تو وہ آنسووں کے ساتھ رو پڑے۔ انجری کے سبب ان کی لاپروائی کا نشانہ بننے والا کھلاڑی تقریباً پورے سیزن کےلئے کھیل کے میدان سے باہر ہو گیا ہے۔ ماضی میں ریال میڈرڈ کے لئے کھیلنے کے دوران طلسماتی کھلاڑی کی شہرت رکھنےوالے مارسیلو کو  اس میچ میں میں غلط ٹیکل کی وجہ سے باہر بھیج دیا گیا۔

وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکل کے دوران مارسیلو کا پاوں مخالف کھلاڑی کی پنڈلی پر ایسے آیا کہ ان کی ہڈی فریکچر ہونا یقینی ہو گیا۔ زخمی کھلاڑی کو فوری طور پر گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ مارسیلو کو بھی ریفری نےریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا۔