ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈیفنس، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کیپشن: court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ڈیفنس کے  فیز 8 میں اونچی  عمارت سے گر کر  نوجوان ہلاکت، عدالت نے   کیس کی سماعت مکمل  کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے 7 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کو 4 اگست کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق 31 جولائی کو نوجوان عادل مسعود ڈیفنس میں کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتول کی بہن وردہ مسعود کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل باالسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔