آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، پہلے نمبر پر کون ؟

آئی سی سی کی نئی رینکنگ ، پہلے نمبر پر کون ؟
کیپشن: icc
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی اور بابر اعظم پہلے نمبر پر رہے ۔ 

بیٹسمین رینکنگ

بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر رہے اور  بھارت کے سوریا کمار دوسرے، محمد رضوان تیسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرام چوتھے جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

آسٹریلیا کے جوز ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش سپنر عادل راشد چوتھے، آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ

افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انگلش آل راؤنڈر معین علی تیسرے، گلین میکسویل چوتھے اور یو اے ای کے روہان مصطفیٰ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔