احساس پروگرام،حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کر لیا

پرویز الہی،پنجاب حکومت،شارٹ ٹرم پالیسی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: پرویز الہی،پنجاب حکومت،شارٹ ٹرم پالیسی،سٹی42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں سیاسی محاذ پر تبدیلی کی فضا ،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں شارٹ ٹرم پالیسی بنا لی۔

 عوامی فلاحی منصوبے شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت مکمل کرنے کا ٹائم فریم طے کرلیا گیا ہے ۔پنجاب میں کم سے کم مدت مین مکمل ہونے والے منصوبے شروع ہونگے۔ پنجاب حکومت کم مدت میں مکمل ہونے والے منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کرے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں کم سے کم مدت والے منصوبے صرف 50 دن کے اندر مکمل کیے جائیں گے،کم مدت مین فلاحی منصوبون کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے افسران کو ٹاسک دے دیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے 50 دن ٹاسک دیا گیا ہے۔