امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کو کتنا حرجانہ ادا کیا ؟

johny depp and amber heard
کیپشن: johny depp and amber heard
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جانی ڈیپ کی سابقہ بیوی امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر ہتک عزت کا کیس کیا تھا مگر جانی ڈیپ کے دعووں کی وجہ سے انہیں 50 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ بیوی امبر ہرڈ کے درمیان  قانونی جنگ کی بہت سی چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں کیونکہ ان کی قانونی جنگ سے متعلق 6000 صفحات سے زیادہ عدالتی دستاویزات کو حال ہی میں سیل کیا گیا تھا۔ امبر ہرڈ کی جانب سے ٹرائل دستاویزات میں دعویٰ  کیا گیا ہے کے جانی ڈیپ کے بارے میں ہتک آمیز بیانات پر 3 سے 5 سال کے عرصہ میں انہیں 45 سے 50 ملین کا مالی نقصان ہوا ہے۔

ہرڈز نے کہا کے اس کیس میں غیر متعلقہ شواہد شامل نہ کیے جائیں جو کے جانی ڈیپ کے وکیل کر سکتے ہیں جیسا کے امبر کے پرانے تعلقات یا ایسی تصاویریں جو امبر کو  نقصان دیں سکے ۔امبر کو سوشل مییڈیا پر بھی  بڑے پیمانے پر نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس مقدمے کی سماعت ہفتوں تک جاری رہی،  بالآخر یہ معاملہ یکم جون کو اس وقت ختم ہوا جب جیوری نے جانی کو 10.35 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا۔