ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت؛ تعلیمی اداروں سےمتعلق بڑی خبر آگئی

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت؛ تعلیمی اداروں سےمتعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)کوروناوائرس کی چوتھی لہر منہ روز؛ مہلک وائرس مزید 5 جانیں نگل گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا صورت حال، وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی گئی،ایس اوپیز کے ساتھ تعلیی سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ لیاجائے گا، نیا ہدایت نامہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی چوتھی لہر میں آئے روز مزید اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے لگا،مہلک وائرس مزید 5 جانیں نگل گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا صورت حال کے لئے وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی گئی،ایس اوپیز کے ساتھ تعلیی سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ لیاجائے گا،کورونا سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر دوبارہ پابندیوں کا اطلاق ہوگا، ہفتے میں 2 روز مارکیٹں بند رہیں گی جبکہ کاروباری اوقات رات 10 کی بجائے 8 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

ہوٹلز میں بیٹھ کرکھانے پینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، ٹیک اوے کی سہولت دستیاب رہے گی،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا،پبلک ٹرانسپورٹ کودوبارہ 50فیصدپرلےکرآرہےہیں، اس حوالے سے نیا ہدایت نامہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے،تمام تر انتظامات کے باوجود کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری جبکہ مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا صورت حال کی وجہ سے وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی گئی جس میں مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی،ایس اوپیز کے ساتھ تعلیی سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ لیاجائے گا، این سی اوسی کے تحت بین الصوصوبائی اور ہیلتھ کانفرنس بھی بدھ کو طلب کی گئی جس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے، اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا۔

کانفرنس میں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اور وزیرتعلیم راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer