عرفان ملک: خواتین کو نوکری کے ساتھ ساتھ کسی بھی ضروری کام کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے لیکن ہمارے معاشرے کی بدقسمتی یہ ہے کہ خواتین کو بازاروں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر مقامات میں کئی طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین کو چھونے، الٹے سیدھے کمنٹ پاس کرنے، راستہ روکنے سمیت ہراساں کرنے کے متعدد طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ اوباش نوجوان موٹرسائیکل پر گلی سے جاتی ہوئی پیدل لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا۔ پولیس نے2 روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
زریں اثنا انویسٹی گیشن پولیس نے برقعہ پوش لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ نشتر کالونی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔