لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں اور بازار کب کھلیں گے؟

لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں اور بازار کب کھلیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)اچانک فیصلہ تبدیل،  پنجاب حکومت نے آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سےسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث 9 روز کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، جس کے تحت کاروباری مراکز اور بازار 5 اگست تک بند کردیئے گئے تھے اب پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن پانچ اگست کی بجائے تین اگست کو  ہی ختم کردیا، تاہم تاجر قائدین کی اکثریت نے سوموار کی بجائے منگل کو ہی مارکیٹس اوربازار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر 5 اگست کی بجائے 3 اگست سے ہی لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے۔

صدر لیاقت سیٹھی نے بھی اعظم کلاتھ مارکیٹ منگل کو کھولنے کا اعلان کیا، اسی طرح صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر اور صدر اردو بازار خالد پرویز کہتے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ اردو بازار منگل کو ہی کھلیں گے۔

صدر انارکلی بازار اشرف بھٹی نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ہمیشہ تین چھٹیاں کرتے ہیں، اس لئے انارکلی بازار منگل کو ہی کھولیں گے۔

 جیولرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے کہا کہ سونے کی تجارت سے وابستہ مارکیٹیں منگل کو کھولیں گے۔اچھرہ بازار کے صدر حاجی اشفاق نے بھی بازار منگل کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer