ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراج الحق کی آنے والی حکومت کو بڑی دھمکی

سراج الحق کی آنے والی حکومت کو بڑی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے ہم دیکھیں گے کہ حکومت کہاں سے ڈکٹیشن لیتی اور کن کے اشاروں پر چلتی ہے ،حکومت کا قبلہ مکہ مکرمہ کی بجائے کسی اور طرف ہوا تو اسے درست کردیں گے۔  

سٹی 42 کے مطابق جامعہ منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق کاکہنا تھا کہ کچھ لوگ پاکستان میں دینی جماعتوں کی شکست پر بغلیں بجا رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان میں اب سیکولر اور لبرل لابی کو کھل کھیلنے کا موقع مل جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی مائی کا لعل سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بناسکتا ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی ایم پی اےندیم عباس کی غنڈہ گردی کا معاملہ، چیف جسٹس نے نمٹا دیا  

  سینٹر سراج الحق کا مزید  کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کا عوام کے ساتھ کیا عہد پورا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر اچھے کام کی تعریف اور تائید کریں گے ۔ حکومت نے سمت تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اس کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی ہوگی ۔