ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ جونئیر کلب ویٹ لفٹنگ  چیمپئن شپ4 اپریل سے شروع ہوگی

حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ جونئیر کلب ویٹ لفٹنگ  چیمپئن شپ4 اپریل سے شروع ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورمیں چوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ جونئیر انٹر کلب ویٹ لفٹنگ  چیمپئن شپ4 اپریل سے شروع ہوگی ۔

 پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان کےمطابق چوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 4 اور 5 اپریل کو منعقد کیے جائنگے۔مقابلوں کا انعقاد صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک وہیب کلب چوبرجی اولڈ کیمپس گراؤنڈ میں ہوگا۔

مقابلے یوتھ بوائز اور جونیئر بوائز کی کیٹگریز میں ہونگے دونوں کیٹگریز میں 79 کلو گرام سے 94 کلو گرام سے زائد ویٹ کے نوجوان حصہ لیں گے ۔