سٹی 42: پنجاب میں گوبر ٹیکس کی وصولی پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبر درست نہیں ہے۔
وزیر بلدیات پنجاب رفیق زیشان کےمطابق ستھرا پنجاب کے تحت گوبر سے بائیو گیس ضرور تیار کی جائے گی لیکن فی بھینس 30روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر درست نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گوالہ کالونیوں سے ٹیکس وصولی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، تاہم گوالہ منڈیوں میں صفائی کے اضافی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر زیر گردش تھی۔