ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، چنگچی رکشوں کے کرایوں میں 40 فیصد تک اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، چنگچی رکشوں کے کرایوں میں 40 فیصد تک اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد چنگچی رکشہ ڈرائیورز نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کے مطابق کرایوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد کرایہ بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ موجودہ اخراجات میں پرانے کرایوں پر کام کرنا ممکن نہیں رہا۔

ڈرائیورز نے مزید بتایا کہ کرایوں میں اضافے پر اکثر مسافر بحث و تکرار کرتے ہیں، تاہم ان کے پاس قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی کو مشکل بنا رکھا ہے، اور اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے نے روزمرہ کے اخراجات میں مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا۔