ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ  میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو جواز بنا کر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں، جبکہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان میں قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار غیر قانونی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف پہلے بھی درخواستیں عدالت میں زیر التواء ہیں اور عدالت وفاقی حکومت اور   آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جواب جمع کروانے کیلئے پہلے ہی مہلت دے چکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔