ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو سو یونٹ والے کنزیومرز کا بجلی کا بل آدھا، قیمت میں مزید کمی ہو گی

 دو سو یونٹ والے کنزیومرز کا بجلی کا بل آدھا، قیمت میں مزید کمی ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج وزیراعظم کی بجلی کی قیمت میں اعلان سے بہت سے گریب کنزیومرز کے لئے بجلی کی قیمت میں 60 فیصد کمی آئے گی۔  200 یونٹ سے کم بجلی خرچ کرنے والے   شہریوں کے بجلی کے  بل آدھے ہوجائیں گے۔ بجلی کی قیمت مزید کم ہو گی۔

ایک نیوز چینل کے اینکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی  اویس لغاری نے کہا کہ ایک سال میں اصلاحات پر عمل نہ کیا ہوتا تو یہ ریلیف عارضی ہوتا، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کرنے اور اصلاحات پر عمل کرنے  کی وجہ سے کامیابی ہوئی۔

اویس لغاری نے کہا، شرح سود، فیول چارجز میں اضافے کا اثر  بھی بجلی کی قیمت پر ہوتا ہے، امید ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل جاری رہے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف کی پہلے دن سے ہدایت تھی کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، پارٹی قائد کے حکم کے مطابق عوام کی بہتری کے لیے کام کیا، ن لیگ کے گزشتہ دور کے بعد گردشی قرضے میں 1500 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پی ڈی ایم اور اس حکومت کے دور میں گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہوا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر پانچ سال میں گردشی قرض زیرو پر لے آئیں گے، تین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ایڈوانس اسٹیج پر ہے، بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویلوں کو سولرائر کرنے کا عمل جاری ہے۔