ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔