اویس کیانی : بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان ،پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کر دیں
ماہانہ 100 گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف برقرار رہے گا،51 سے 100 یونٹ تک صارفین کا ٹیرف 9 روپے 37 پیسے پربرقرار رہیگا
1سے 100 یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین ٹیرف میں6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ، 1سے 100 یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کاٹیرف 8 روپے 52 پیسے ہو گا۔
101 سے 200 پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین ٹیرف میں6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ، 101 سے 200 پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 11 روپے 51 پیسے ہوگا۔
گھریلو 300 پروٹیکٹڈ یونٹ والوں ٹیرف میں7 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ، گھریلو 300 پروٹیکٹڈ یونٹ والوں کاٹیرف 34 روپے 3 پیسے ہو گا۔
گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 7 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ، گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 48 روپے 46 پیسے ہو گا۔
کمرشل صارفین کےٹیرف میں8 روپے 58 پیسے کمی کی گئی ، کمرشل صارفین کا ٹیرف 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو گا
زرعی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 18 پیسے کمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو گا،صنعتی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 59 پیسے کمی سے 40 روپے 51 پیسے ہو گا،بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کمی سے 37 روپے 64 پیسے ہو جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App