ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ

لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

 این ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسافر وین 140 کے بجائے 150 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔