واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر متعارف

 واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو حساس پیغامات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے ایپ کے اندر پرائیویٹ چیٹ کو لاک کرنا ممکن ہو جائے گا۔WaBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مخصوص چیٹ لاک کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔لاک کی جانے والی چیٹ کو فنگر پرنٹ، پاس کوڈ یا فیس لاک سے اوپن کرنا ممکن ہوگا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے اور اس سے واٹس ایپ پر پیغامات کو مزید تحفظ مل سکے گا۔یعنی اگر آپ کے فون پر کوئی فرد واٹس ایپ اوپن کرلے گا تو بھی وہ پاس کوڈ، فنگرپرنٹ یا فیس لاک کے بغیر چیٹس کو اوپن نہیں کر سکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر لاک کی گئی چیٹ کو اوپن کرنے کی کوشش کئی بار ناکام ہو جائے گی تو چیٹ کلیئر کیے بغیر اسے اوپن کرنا ممکن نہیں ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو عام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔اس سے قبل واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) کو ایڈٹ کیا جا سکے گا۔

Ansa Awais

Content Writer