ملائکہ اروڑا کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

  ملائکہ اروڑا کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل  ملائکہ اروڑاکو کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا کی کارکو حادثہ ہفتہ کی دوپہر  پونے ایکسپریس وے  پر پیش آیا جب وہ پونے میں ایک فیشن ایونٹ سے واپس آرہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ   ڈرائیور اور باڈی گارڈ تھا، ادکار کی گاڑی تین گاڑیوں سے ٹکر اگئی تھی،  حادثے میں ملائکہ کے ماتھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ  سی ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا  بالکل ٹھیک ہیں تاہم انہیں گزشتہ رات ہسپتال میں رکھا گیا اور اتوار کی صبح آج   ڈسچارج کر دیا جائے گا۔