ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کوایک اور بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مستعفی

پی ٹی آئی کوایک اور بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مستعفی
کیپشن: PTI One More Member Resign
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اوربڑاجھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعود نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔چوہدری مسعود نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔چوہدری مسعود لیاقت پور کے حلقہ257 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

چوہدری مسعود کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو بھیجے گئے استعفے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میرے حلقے کو نظر انداز کیا اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کا چناؤ بھی ہو رہا ہے جس کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔