ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظارختم ،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

انتظارختم ،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی
کیپشن: No Confidence Motion Day
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی، قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

آج قومی اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، تلاوت اور نعت کے بعد وقفہ سوالات ہوگا ایجنڈے میں تیسرے نمبر پر توجہ دلاؤ نوٹس ہے جب کہ عدم اعتماد کی تحریک چوتھے نمبر پر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ ایجنڈےمیں شامل ہے۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے لہٰذا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔متحدہ اپوزیشن نے عددی اکثریت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے آج اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بھی تبدیل کرلی ہے۔عمران خان اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔