ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال فعال,کیمپ جیل کے قیدیوں کی منتقلی کا عمل بند

ہسپتال فعال,کیمپ جیل کے قیدیوں کی منتقلی کا عمل بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سےکیمپ جیل میں حکومت کی جانب سے عارضی ہسپتال آپریشنل کردیا گیا جبکہ ایک ہزار سے زائدقیدی دیگر جیلوں میں منتقل کرکے مزید منتقلی کا عمل روک دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کی  کیمپ جیل میں کوروناوائرس سےنمٹنےکے لئےمحکمہ صحت کی جانب سے قائم کیا گیا 100بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال فعال کردیا گیا ہے,23 مارچ قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جیل میں  محکمہ صحت کی جانب سے عارضی ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا گیا جوکہ قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کرواکربیرکس خالی کرکے وہاں قائم کیا گیا ہے,جیل حکام کا کہنا ہے کہ عارضی ہسپتال میں ڈاکٹرزسمیت دیگرطبی عملہ بھی تعینات کردیا ہے تاکہ کوئی بھی مریض ائے تو فوری اقدامات کیے جائیں ۔

اسی حوالے سےکیمپ جیل میں قیدی زیادہ ہونے کی وجہ سے حافظ اباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا,جیل حکام نے 1050قیدی منتقل کردیے ہیں اور اب تقریبا 1600قیدی جیل میں موجودہیں,اگرمزیدقیدیوں کومنتقل کرنے کی ضرورت پیش ائی تو فیصلہ حکومت کرے گی

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے چارسونوے سے زائد قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کو ہے,رزلٹ مثبت انے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کیا گیا تھا، خالی بیرکس میں قرنطینہ سنٹر اور سو بیڈ کا ہسپتال بنانےکا کام شروع کیا گیا تھا، کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہونے کی وجہ سے دوسری جیلوں میں منتقلی کا فیصلہ کیا گیا, جیل حکام کا کہنا تھا کہ چند روز میں بیمار اور بزرگ  قیدیوں کو دیگرجیلوں میں بھی منتقل کیا جائے گا تا کہ  قیدیوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے.

قیدیوں کی منتقلی ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتےہوئے کی گئی ہے,اب1 ہزار سے زائدقیدی دیگر جیلوں میں منتقل کرکے مزید منتقلی کا عمل روک دیا گیا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer