(ملک اشرف) بی بی پاک دامن کےمزار کی اپ گریڈیشن کیلئےفنڈز جاری نہ کرنےکیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی,عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی طلب کرلیا.
تفصیلات کےمطابق بی بی پاک دامن مزار کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور پیش ہوئے،عدالت نے چیف سیکرٹری کو ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،جسٹس شاہد وحید نے ڈاکٹر آسمہ ممدوٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے،جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری اوقاف مشتاق عباس سے استفسار کیا کہ بتائیں ابھی تک کیا کام کیا ہے؟لیگل ایڈوائزر محکمہ اوقاف مشتاق عباس نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ سی اینڈ ڈبلیو میں جمع کروا دی ہے۔
جسٹس شاہد وحید کا استفسار کیا کہ کیا پی سی ون کی منظوری ہو گئی ہے،سیکرٹری اوقاف کا کہناتھا کہ منظوری کے لئے معاملہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کردیا ہے،جس پر عدالت نے سیکرٹری اوقاف کا پر اظہار ناراضگی کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ ہے آپ کی کارکردگی؟عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی.
سیکرٹری اوقاف کا مزید کہناتھا کہ پری کوالیفیکیشن بارے چار اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا ہے،محکموں کے بندش کی وجہ سے ابھی پیش رفت نہیں ہوسکی،جب دفاتر کھلتے ہیں ان پر مزید پیشرفت ہو جائے گی،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چیف سیکرٹری اس حوالے سے ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس مرتب کریں۔
سیکرٹری اوقاف نے عدالت سے استدعا کی کہ پندرہ روز کی مہلت دے دیں،جس پر عدالت نے عدالت نے پندرہ روز کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی طلب کرلیا۔