ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کی خفیہ سکریننگ کا فیصلہ

 پولیس ملازمین کی خفیہ سکریننگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سکریننگ کا فیصلہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے انکشافات کے بعد کیا گیا، جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر سے میل جول رکھنے پر پولیس اہلکاروں کا پتہ چلایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی جانب سے کی جانے والی سکریننگ ناکام ہونے کے بعد اب سی ٹی ڈی اور آئی بی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس ملازمین کی ازسرنوء سکریننگ کریں گے، گزشتہ سال بھی پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر 347 پولیس ملازمین کےخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سکریننگ کے بعد جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں سے رابطے ثابت ہونے پر پولیس ملازم کو فوری برخاست کردیا جائے گا،دوسری جانب ساہیوال واقعہ میں ملوث داعش کا کارندہ ذیشان ڈولفن اہلکار احتشام کا بھائی تھا اور لوئر مال تھانے کا کمپیوٹر آپریٹر امجد فردوس خان بھی کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer