پاپ میوزک کوئین نازیہ حسن کی آج 54 ویں سالگرہ

پاپ میوزک کوئین نازیہ حسن کی آج 54 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاپ میوزک کوئین گلوکارہ نازیہ حسن کے پرستار آج ان کی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

3اپریل 1965ء کو دنیا میں آنے والی نازیہ حسن کو گیت آپ جیسا کوئی نے راتوں رات ہر دل کی دھڑکن بنا دیا، یہ گانا برصغیر کا پہلا پاپ گیت ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے، نازیہ کا ہر گانا پہلے سے مختلف ہوتا۔

 نازیہ حسن نے پاپ ہی نہیں بلکہ ہلکے پھلکے گیت بھی گائے، نازیہ کے گیتوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا، کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا نازیہ کو مداحوں سے جدا ہوئے سالوں گزر گئے تاہم ان کے گائے گیت آج بھی وہی مقبولیت رکھتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer