ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آخر میٹرک کے طلبہ و طالبات نے بھی سُکھ کا سانس لیا

آخر میٹرک کے طلبہ و طالبات نے بھی سُکھ کا سانس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت نہم ودہم کے سالانہ امتحان اختتام پذیر، میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی اور نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کیا جائے گا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوگئے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں 26 امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیسز بنائے گئے جبکہ10 جعلی امیدواروں کو امتحان دینے پر پولیس کے حوالے کیاگیا۔

 ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلز کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا۔ جبکہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو ہوگا اور نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کیا جائے گا۔