ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات: مزدوروں کی پک اپ حادثے کا شکار، ایک  شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

قلات: مزدوروں کی پک اپ حادثے کا شکار، ایک  شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قادرشاہ :قلات میں قومی شاہراہ پر مرجان کے مقام پر مزدوروں سے بھری ایک پک اپ گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے.