ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوات اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔

 زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 زلزلے کے باعث شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم صورتحال معمول پر آنے لگی۔