ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالا باغ ڈیم پر بیان دینا علی امین گنڈا پور کو مہنگا پڑگیا؛ پارٹی نے مخالفت کردی

کالا باغ ڈیم پر بیان دینا علی امین گنڈا پور کو مہنگا پڑگیا؛ پارٹی نے مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپورکا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں

پی ٹی آئیے رہنما اسد قیصر کالا باغ ڈیم پر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی قرار دے دیا۔ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم  پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں،  ہم نہیں سمجھتے اس وقت کالا باغ ڈیم کی کوئی ضرورت ہے۔

اسد قیصر  نے علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اس وقت  اور  بھی چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں، علی امین کے اپنے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا ایک پراجیکٹ ہے، اس سے ان کے علاقےکی پانی کی ضرورت پوری ہو جائےگی۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی  اسد قیصر  نے وزیر اعلی ٰ خیبرپختونخواہ  کے متنازع بیانات  پر کہا کہ  متنازع چیزوں کو غیر ضروری طور  پر چھیڑنا اچھا نہیں ہے۔

خیال  رہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  نےکہا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملےگا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں،کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے لیکن  سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

گزشتہ  روز  بھی ایک بیان میں  وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  سب کو مطمئن کرکے آپ کو کالا باغ ڈیم جیسا پروجیکٹ اپنے بچوں، نسلوں اور  پاکستان کے لیے مکمل کرنا چاہیے، میں صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، پورے پاکستان کے فائدے کو  پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔انہوں نے کہا کہ سب کو مطمئن کرکے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے کو اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقبل کےلیے بننا چاہیے۔

اس کے علاوہ متازع بیان دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  معافی  وہ مانگتا ہے جو  غلطی کرتا ہے اور اسٹیبشمنٹ معافی مانگے ۔اس کے ساتھ ہی علی امین گنڈا پور نے  یہ بھی کہا فوج نے کسی کام میں مداخلت نہیں کی   تیسری بات کرتے ہوئے علی امین نے کہا تھا کہ معافی اور انا کو چھوڑیں آگے بڑھیں ۔ علی امین گنڈا پور پل میں تولہ پل میں ماشہ کی طرح  اپنے بیانات بدلتے رہے اور کبھی کالا باغ ڈیم تو کبھی فوج تو کبھی عمران خان  کے حوالے سے کئی باتیں کرتے رہے  جس پر  اسد قیصر نے کہا کہ متازع چیزوں کو غیر ضروری طورپر نہیں چھیڑنا چاہیے ۔انہوں نے واضح کہہ دیا کہ یہ بیان علی امین گنڈا پور کے ذاتی ہیں پارٹی پالیسی نہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو کسی صورت کالا باغ ڈیم قبول نہیں، علی امین گنڈاپور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ملک کے وہ صوبے ہیں جو کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی، شاید وہ اس وقت وہ سیاست میں بھی نہیں تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت کالا باغ ڈیم قبول نہیں کیونکہ یہ منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے اور بھوکا مارنے کا منصوبہ ہے، بھاشا ڈیم پر قرضہ لیا وہ بھاشا ڈیم ابھی تک کیوں نہیں بنا؟